سٹی سیول کورٹ کینٹین آگ لگنے کا واقعہ

   

حیدرآباد ۔ /28 مئی (سیاست نیوز) احاطہ سٹی سیول کورٹ پرانی حویلی کی کینٹین میں آج اچانک آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی ۔ آج صبح تقریباً 11 بجے سٹی سیول کورٹ میں واقع سری اندو اڑپی ایڈوکیٹ کینٹن کے باورچی خانہ میں آگ لگنے کے نتیجہ میں وہاں پر موجود وکلاء اور مقامی عوام نے متعلقہ پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں مغل پورہ اور دیگر فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا اور دو گھنٹے کی کوششوںکے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ میرچوک پولیس نے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں کینٹین کے باورچی خانہ میں آگ لگی ہوگی اور موسم گرما کے پیش نظر عدالت کو تعطیلات ہیں اور زیادہ وکلاء عدالت میں موجود نہیں تھے ۔