سٹی کالج کے قریب چاقو زنی ، ایک شخص شدید زخمی

   

حیدرآباد۔22۔مارچ (سیاست نیوز) چارمینار پولیس اسٹیشن حدود میں کل رات دیر گئے چاقو زنی کی ایک واردات پیش آئی جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتاہے کہ دلشاد اور اس کا دوست وحید سٹی کالج کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ پر ملازمت کیا کرتے تھے اور دونوں کے درمیان کل رات دیر گئے زبردست جھگڑا ہوا۔ دلشاد نے ا پنے دوست وحید پر تیز دھار چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس چارمینار نے زخمی وحید کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں وہ زیر علاج ہے اور حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ چارمینار پولیس نے اس سلسلہ میں اقدام قتل کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ب