سٹ ون پر ہیرے جواہرات کی شناخت وکٹنگ کورس

   

حیدرآباد۔ 23 اپریل (پریس نوٹ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے جواہرات کی شناخت وکٹنگ (جس میں کرافٹ اینڈ جیمالوجی) کورس کا 8 مئی سے عظمت جاہ پیالیس پرانی حویلی سٹ ون پر آغاز کیا جارہا ہے۔ سہ ماہی تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو ملک و بیرون ملک مستند مانا جاتا ہے۔ روزگار کے حصول کے لئے رہنمائی بھی کی جائے گی۔ ساتویں جماعت اور 16 سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات استفادہ کرسکتے ہیں، داخلے جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8801488802 یا سٹ ون پرانی حویلی عظمت جاہ پیالیس پر صبح 11 تا ایک بجے دن راست ربط کرسکتے ہیں۔