سٹ ون پر ہیرے جواہرات کی شناخت و کٹنگ کورس

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( راست ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے جواہرات اور ہیروں کی شناخت وکٹنگ ( جیمس کرافٹ اینڈ جمالوجی ) کورس کا 23 مئی سے عظمت جاہ پیالیس پرانی حویلی سٹ ون پر آغاز کیا جارہا ہے ۔ سہ ماہی تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد سرٹیفیکٹ دیا جائے گا جو ملک و بیرون ملک مستند مانا جاتا ہے ۔ حصول روزگار کے لیے رہنمائی کی جائے گی ۔ ساتویں جماعت کامیاب یا 16 سال سے زائد عمر کے خواتین وحضرات استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلے جاری ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801488802 یا سٹ ون پرانی حویلی عظمت جاہ پیالیس پر صبح 11 تا 1 بجے دن راست ربط کرسکتے ہیں ۔۔