سپریم کورٹ سے ایم ایل اے عارف مسعود کو راحت

   

نئی دہلی22اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کالج کا الحاق حاصل کرنے کے الزام میں کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم پر جمعہ کے روز روک لگا دی۔ جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی کی بنچ نے یہ حکم اندرا پریہ درشنی کالج کی درخواست پر سماعت کے بعد دیا اور متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کیا۔ نوٹس جاری کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ اس دوران ہائی کورٹ کے اس حکم کے پیراگراف 13 میں دی گئی ہدایت کے مطابق آگے کی کارروائی معطل رہے گی۔