نئی دہلی : سپریم کورٹ نے دہلی حکومت پر اس کی طرف سے عمر قید کے مجرم کی مستقل معافی کی درخواست کو غلط طریقے سے نمٹانے پر آج سخت نکتہ چینی کی اور اس صورتحال کو افسوسناک حالت قرار دیا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے ریمارکس دیے کہ دہلی حکومت جس طرح سے قبل از وقت رہائی کی درخواستوں کو نمٹارہی ہے اس سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ اس معاملے میں دہلی حکومت کے ذریعہ عدالتی کارروائی کو کس انداز میں چلایا گیا اور جس طرح سے قبل از وقت رہائی کی درخواستیں کی جارہی ہیں۔