سپریم کورٹ میں کجریوال کی درخواست کی کل سماعت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کو وزیر اعلی اروند کجریوال کی درخواست پر سماعت کرے گی جس میں دہلی ایکسائز پالیسی اسکام سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری اور حراست کو برقرار رکھنے دہلی ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ کجریوال کی عرضی15 اپریل کو جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ کے سامنے سماعت کیلئے درج ہے ۔ کجریوال کوای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ یکم اپریل کو کاویری بابیجا کی خصوصی عدالت نے انہیں 15 دن کی عدالتی تحویل دے دیا تھا۔ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد10 اپریل کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت بنچ کے سامنے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کجریوال کی عرضی کو بہت اہم بتایا تھا۔

اور اس پر جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے انہیں معاملے کی جلد سماعت پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔