حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ریاست کی نمائندگی کرنے وکلاکا تقرر کیا ہے۔ مس دیوینا سہیگل ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ برائے تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ سکریٹری محکمہ قانون آر تروپتی نے جی او آر ٹی 639 جاری کیا جس کے تحت تین سال کیلئے یہ تقرر کیا گیا ۔ مسٹر کرنم شراون کمار ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ میں تلنگانہ کا اسٹینڈنگ کونسل مقرر کیا گیا۔ یہ تقرر بھی تین سالہ مدت کیلئے کرتے ہوئے جی او آر ٹی 638 جاری کیا گیا۔ حکومت نے مس دیویا اڈیپو ایڈوکیٹ کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں گورنمنٹ پلیڈر مقرر کیا گیا۔ اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 640 جاری کرتے ہوئے حکومت نے تین سالہ میعاد کیلئے تقرر عمل میں لایا ہے۔ گورنمنٹ پلیڈر تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ جنرل کے تحت خدمات انجام دیں گی۔ وہ حلفناموں کی تیاری میں اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈرس سے تعاون کریں گی۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ پلیڈر کو اعزازیہ کے طور پر ماہانہ ایک لاکھ روپئے ادا کئے جائیں گے جس میں سفری الاؤنس شامل رہے گا۔1