نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز پی ایم کیئرز فنڈ کے جواز کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد درخواست گزار کو اپنی درخواست واپس لینا پڑی۔ تاہم اس سلسلے میں عرضی گزار کو مشورہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر عرضی گزار چاہے تو سماعت کے لیے دہلی ہائی کورٹ جا کر اپنی عرضی داخل کر سکتا ہے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوائی کی بنچ اس درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔اس دوران دیویا پال سنگھ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ عرضی گزار کو دوبارہ دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔