سپریم کورٹ کے وکیل نے مسلمانوں کو دی ہتھیار وں کے لائسنس بنانے کی ٹریننگ۔ ہنگامہ ہے جاری

,

   

سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے لکھنو کی ٹیلی والی مسجد میں مسلمانوں کو ہتھیار وں کے لائسنس لینے کے لئے فارم بھرنے کی تربیت دی۔

محمود پراچہ کا کہنا ہے کہ درج فہرست طبقات ’قبائیلی اور مسلم طبقے کے لوگوں کو ہجومی تشدد میں مارا جارہا ہے‘ اس لئے انہیں اپنی حفاظت کے لئے ہتھیار کا لائسنس کی ضرورت ہے۔

اور ہر کسی کو خود کی حفاظت کا حق ائین سے ملا ہے۔

پراچہ نے یہ فارم بھرنے کی تربیت مسجد میں جمعہ کی نماز کے لئے ائے مسلمانوں کو دی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح بارہ مقامات پر مسلمانوں کو ٹریننگ دیں گے۔ اگلی ٹریننگ دہلی میں ہوگی۔

کچھ وقت قبل محمود پراچہ نے اس کا اعلان لکھنو میں معروف عالم مولانا کلب جواد کے ساتھ کیاتھا‘ لیکن مولانا کلب جواد اس مہم سے الگ ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہوم منسٹر امیت شاہ نے انہیں بھروسہ دلایا ہے کہ ہجومی تشدد کے خلاف جلد قانون بنایاجائے گا۔