سچن تنڈولکر کے مکان کے باہر کسان کے بیٹے کا احتجاج

,

   

کسانوں کے احتجاج پر ایم ای اے کے بیان کی حمایت پر مشتمل کرکٹر کے ٹوئٹ کے بعد یہ واقعہ پیش آیاہے
ممبئی۔پیر کے روز ممبئی میں سچن تنڈولکر کے گھر کے باہر ایک شخص کو احتجاج کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت رنجیت کے طور پر پوئی ہے کو ایک کسان اور سوابھمان شیٹکاری سنگھٹن کے کارکن کا بیٹا ہے۔ ویڈیو میں یہ شخص تنڈولکر کے مکان کے باہر کھڑا دیکھائی دے رہا ہے اور سکیورٹی گارڈ انہیں وہاں سے چلے جانے کا استفسار کررہا ہے

کسانوں کے احتجاج پر ایم ای اے کے بیان کی حمایت اور عالمی ستاروں اور میڈیا کے ملوث ہونے پر مشتمل کرکٹر کے ٹوئٹ کے بعد یہ واقعہ پیش آیاہے۔

عالمی شہریت یافتہ ستارے جیسے ریہان‘ گریٹا تھون برگ اورمتعدد شخصیات کی جانب سے کسانوں کے احتجاج سے اظہار یگانگت کے بعد ایم ای اے نے یہ کہتے ہوئے تفصیلی بیان جاری کیاتھا کہ”سنسنی خیز سوشیل میڈیاہیش ٹیگ اور تبصروں کے فتنہ کے لئے خاص طور پر جب مشہور شخصیات اورد یگر افراد کا سہارا لیاگیاہے‘ نہ ہی درست ہے اور نہ ہی ذمہ دارانہ ہے“۔

اس کے فوری بعد کئی ہندوستانی فلمی ستارے جیسے سچن تنڈولکر‘ اکشے کمار‘ اجئے دیوگن اور دیگر نے ایم ای اے کے بیان کی حمایت میں ہندوستان مخالف پروپگنڈہ ہیش ٹیگ کے ذریعہ حمایت کردی

اسکی وجہہ سے تنڈولکر کے منافقانہ موقف اختیار کرنے پر ان کے مداح ناراضگی کا اظہار کرنے لگے۔

یہ بات اس وقت زیادہ تکلیف دہ ہوگئی جب خاص طور پر تنڈولکرکے بشمول کرکٹ دنیا کی کئی اہم ہندوستانی شخصیات نے کسانوں کے احتجاج کے متعلق بات تک نہیں ہے یہاں تک احتجاج میں مرنے والوں کے تعداد میں اضافہ پر بھی زبان نہیں کھولی ہے۔

اور اب اس وقت جب انہوں نے زبا ن کھولنے کا فیصلہ کیاتو حکومت کے بیان کی حمایت میں منافقت کا انتخاب کیاجس کی وجہہ سے کئی لوگ ناراض ہیں اور تنڈولکر کے خلاف کسانوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کردیاہے۔

دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کی تعداد میں کسان بالخصوص پنجاب اورہریانہ سے تعلق رکھنے والے احتجاج کررہے ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ نئے زراعی قوانین سے دستبرداری اختیا رکی جائے اور فصل کی اقل ترین قیمت (ایم ایس پی)کیلئے قانونی تعین کی راہ ہموار کی جائے