سچن نکمے تھے ،پارٹی مفادات کیلئے خاموش رہا : گہلوٹ

   

٭ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے سچن پائلٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ وہ نکمے تھے لیکن پارٹی مفادات کیلئے میں خاموش رہا۔ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ معصوم چہرہ والا میڈیا پر اثر رکھنے والا ایسا کرسکتا ہے۔ گہلوٹ نے نکالے گئے ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ کو ’’نکما ‘‘قراردیتے ہوئے کہاکہ پائلٹ نے کانگریس کی پیٹھ میں خنجرگھونپا ہے ۔گہلوٹ نے آج یہاں میڈیا کوبتایا کہ پائلٹ کو پارٹی نے بہت کچھ دیا۔ انہیں 25 برس کی عمر میں رکن پارلیمنٹ، 26 کی عمر میں مرکزی وزیر بنایا۔ اس طرح تقریبا 30 برس کی عمر میں انہیں ریاستی صدر بنایا گیا۔اس کے باوجود انہوں نے جو کیا وہ بہت بدبختی کی بات ہے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسٹرپائلٹ کافی عرصے سے سازش رچ رہے تھے اور10 مارچ کو یہ سامنے بھی آگیا تھا۔ اس وقت ان کی سازش ناکام ہوگئی۔