سچن پائلٹ نے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہوں کی تردید کی

,

   

اپنے سابق ساتھی جتین پرساد کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سرخیوں میں آئے کانگریس کے رہنما سچن پائلٹ کل بی جے پی رہنما کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ اگلا نمبر ان کا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے کسی بھی طرح کی سرگرمی سے انکار کیا ہے۔ریتا بہگونا جوشی جو بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل 25 سال کانگریس کی رہنما تھیں ان کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے سچن پائلٹ سے بات کی ہے اور وہ جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔جب ایک صحافی نے پائلٹ سے ریتا بہوگنا کے دعوے کے بارے پوچھا تو انہوں نے کہاکہ ریٹا بہوگنا جوشی نے کہا ہے کہ انہوں نے سچن سے بات کی ہے۔ انہوں نے سچن تندولکر سے بات کی ہوگی۔ ان میں مجھ سے بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔