سڈنی ٹسٹ کا آج آغاز، ہند۔آسٹریلیا میں سبقت کی جنگ

   

سڈنی۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان بارڈرگواسکر ٹرافی کے لئے دلچسپ مقابلہ کا تیسرا مقام اب سڈنی ہے جہاں دونوں ٹیمیں جمعرات سے شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میچ میں برتری حاصل کرنے کے ارادہ سے اتریں گی ۔آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ ہندوستان نے اجنکیا رہانے کی کپتانی میں زبردست واپسی کی اور ملبورن میں دوسرا باکسنگ ڈے ٹسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتا اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ملبورن ٹسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین میدان کے باہر کافی کچھ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے سڈنی میں دلچسپ میچ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ روہت شرما اپنے قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں اور انہیں چیتیشور پجارا کی جگہ ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے ۔ روہت شرما کا سڈنی ٹسٹ میں مینک اگروال کی جگہ بیٹنگ کرنے کا پورا امکان ہے ۔ فاسٹ بولر امیش یادوکو زخمی ہونے کے باعث ٹسٹ سیریز سے باہرکردیا گیا ہے اور ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹی نٹراجن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ایک اور فاسٹ بو لر محمد سمیع ایڈیلیڈ میں پہلے ٹسٹ کے بعد زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے تھے ۔سڈنی ٹسٹ کے لئے تیسرے فاسٹ بولر کا مقابلہ شاردل ٹھاکر ، نودیپ سینی اور نٹراجن کے درمیان رہے گا کیونکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج پہلے دو نام ہیں ۔خطرناک اوپنر ڈیوڈ وارنر کی آسٹریلیائی کیمپ میں واپسی نے جوش و خروش کا ماحول بنا دیا ہے ۔ میزبان ٹیم کا ملبورن کی شکست سے حوصلہ ٹوٹ گیا تھا لیکن وارنر کو سڈنی ٹسٹ کے لئے اسکواڈ سے شامل کرلیا گیا ہے اور آسٹریلیائی ٹیم انتظامیہ تیسرے ٹسٹ میں ان کے کھلانے کا ارادہ رکھتی ہے ، خواہ وہ بالکل فٹ ہوں یا نہیں۔ وارنر کمر کی تکلیف کی وجہ سے پہلے دو ٹسٹ سے غیر حاضر تھے ۔جب کہ ملبورن ٹسٹ کی فتح کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے حوصلے ساتویں آسمان پر ہے ، آسٹریلیائی ٹیم سڈنی ٹسٹ میں واپسی کرنا چاہتا ہے جہاں اس کا ایک بہت ہی شاندار ریکارڈ ہے ۔ ہندوستان نے 1978 میں پہلی بار سڈنی گراؤنڈ پر ٹسٹ جیتا تھا اور وہ اس گراؤنڈ پرگذشتہ 43 برسوں میں اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے ۔سڈنی ٹسٹ میں دونوں ٹیمیں موذی کوروناوائرس کے درمیان اپنے دعوے پیش کریں گی۔ حالیہ دنوں میں سڈنی میں کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا اس میچ کو دیکھنے والوں کی تعداد میں تخفیف کی گئی ہے ۔ ملبورن میں جہاں 50 فیصد ناظرین کی اجازت تھی ، وہیں سڈنی میں یہ تعداد گھٹا کر25 فیصد کردی گئی ہے ۔نئے سال کا پہلا ٹسٹ عام طور پر ہاؤس فل ہوتا ہے لیکن اس بار دیکھنے والوں کی تعداد 10 ہزار ہوگئی۔ اگر ہندوستان سڈنی میں جیت جاتا ہے تو ٹیم انڈیا بارڈر۔گواوسکر ٹرافی برقرار رکھے گا کیونکہ انہوں نے دو سال قبل میں آسٹریلیائی سرزمین پر ٹسٹ سیریز 2-1 سے جیتا تھا۔اجنکیا رہانے نے جس طرح ملبورن ٹسٹ میں سنچری اور اپنی بہترین کپتانی کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی اس کے لئے انہیں چہار جانب تعریف ستائش ملی۔ سڈنی کا ٹسٹ میچ اجنکیا رہانے کے لئے ایک اور زبردست امتحان ہوگا جہاں ٹیم کو برتری دلانا ان کی بہت بڑی ذمہ داری ہوگی۔
۔ نمبر تین بیٹسمین پجارا پرانے فارم کی تلاش میں ہیں اور سڈنی ان کے لئے اچھا میدان ثابت ہوسکتا ہے جہاں وہ آخری ٹور میں ڈبل سنچری سے محروم رہے تھے ۔ بمراہ اور سراج کے ساتھ تیسرا فاسٹ بولر کون ہوگا۔ ٹھاکر نے ہندوستان کے لئے ایک ٹسٹ کھیلا ہے جبکہ سینی اور نٹراجن نے ابھی اپنا آغاز کرنا ہے ۔دوسری طرف ڈیوڈ وارنر کوآسٹریلیائی ٹیم میں جو برنز کی جگہ دی گئی ہے