سڑک حادثات میں دو افراد کی موت

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) اُپل اور نارسنگی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اپل پولیس کے مطابق 45 سالہ حسین جو پیشہ سے ٹیلر تھا، بوڈ اُپل کے علاقہ مستان کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ کل شام یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج صبح فوت ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 30 سالہ ستیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، بنڈلہ گوڑہ گنڈی پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، یہ شخص موٹر سائیکل پر پیراں چیرو علاقہ سے گزر رہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔