سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔ بہادر پورہ اور کوکٹ پلی میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 32 سالہ چاند پاشاہ جو پیشہ سے بائیک میکانک تھا اور کشن باغ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل کام کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر بہادر پورہ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 32 سالہ سندھیا جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن پرامود کمار کی بیوی تھی، جو خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے جو کل ایک مخدوم نامی شخص کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ان کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر دے دی اور اس حادثہ میں سندھیا فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔