سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی موت

   

پونے : مہاراشٹر میں پونے -احمد نگر ہائی وے پر چہارشنبہ کے روز ایک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک زخمی ہو گیا۔پولس ذرائع کے مطابق کار میں سوار خاندان کے لوگ آج علی الصبح پنویل جا رہے تھے ۔ راستے میں رنجن گاؤں میں مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔