سڑک حادثہ میں جگن کے بہنوئی زخمی

   

حیدرآباد ۔ 15 فروری (یو این آئی) سڑک حادثہ میں اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے بہنوئی برادر انل معمولی زخمی ہوگئے ۔ضلع کرشنا کے جگیا پیٹ منڈل کے گریکاپاڈو چیک پوسٹ کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔کار ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار سڑک کے کنارے گڑھے میں اتر گئی تاہم فوری طورپر ان کی گاڑی کے ایربیلون کھل گئے جس کے نتیجہ میں کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔حادثہ کے وقت کار میں برادر انل کمارسمیت ان کا گن مین اور ڈرائیور بھی تھا۔