سڑک حادثہ میں خانگی ملازم ہلاک

   

حیدرآباد۔/6جنوری، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ جل پلی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں گاڑی اتفاقی طور پر پھسل جانے کے نتیجہ میں خانگی ملازم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ یو ملیش 5 جنوری کی شام جل پلی علاقہ سے گذر رہا تھا کہ اس کی تیز رفتار گاڑی اتفاقی طور پر پھسل گئی۔ اس حادثہ میں ملیش شدید زخمی ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں پولیس نے اسے اپولو ڈی آر ڈی او کنچن باغ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس پہاڑی شریف نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔