سڑک حادثہ میں شیر خوار لڑکے کی موت

   

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شیر خوار لڑکا حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 14 ماہ کا بچہ ستیش کمار جو اس کے ماموں کی گود میں تھا ۔ سومو کو لگی ٹکر سے سڑک پر گرکر فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس ذرائع کے مطابق ستیش کے والد بھینو لعل شرما پیشہ سے مزدور ہے جو اپنے افراد خاندان کے ساتھ کتہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام مدھیہ پردیش بتایا گیا ہے ۔ ستیش اس کی والدہ اور مامو ںکے ہمراہ تھا اور بچہ ماموں کی گود میں تھا ۔ شیر خوار بچہ کی والدہ بھائی کے ساتھ ترکاری خریدنے گئی تھی ۔ اس دوران بھائی بہن سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل نے ٹکر دے دی اس دوران ستیش ماموں کی گود سے سڑک پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ماھادپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔