سڑک حادثہ میں موظف ایس آئی ہلاک

   

حیدرآباد۔گھٹکیسر علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ بی کونڈیا اپنے ساتھیوں روہیت، ملیش اور ناگراجو کے ہمراہ بذریعہ کار پالاکورتی سے سکندرآباد واپس لوٹ رہا تھا کہ این ایف سی نگر فلائی اوور گھٹکیسر پر ایک کتے کو بچانے کی کوشش میں اتفاقی طور پر روڈ ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سابق سب انسپکٹر کونڈیا کار سے اُچھل کر سڑک پر گر پڑا اور اس کے سر پر شدید زخم آئے جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔