سڑک حادثہ میں پنچایت سکریٹری ہلاک

   

گجویل 15 ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گجویل ڈیویژن کے چیریال منڈل کے موضع متیال کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک پنچایت سکریٹری کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب چیرال منڈل کے موضع آکوتور کے رہنے والا 56 سالہ بالاسدیا مستقر چیریال میں رہنے کے علاوہ ورور منڈل کے موضع لاتور پنچایت سکریٹری کی حیثیت سے ڈیوٹی انجام دیا کرتا تھا ۔ روزہ کی طرح آج موضع لاتور جا کر اپنی ڈیوٹی انجام دے کر چیریال اپنی موٹر سیکل پر جانے کے دوران موضع متیال کے قریب مخالف سمت آنے والی لاری کی ٹکر سے بالا سدیا برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر چیریال موہن بابو نے بعدپنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کر کے ایک مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ متوفی کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہے ۔