سڑک حادثہ میں کانسٹیبل ہلاک

   

حیدرآباد ۔ شہر کے نواحی علاقہ ناچارم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 42 سالہ پولیس کانسٹیبل اجے کمار جو اپل پولیس سے وابستہ تھا، کل ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ اس کے ساتھ اس کا ساتھی پولیس کانسٹیبل بھی موجود تھا جو بلوکوٹ خدمات پر مامور تھا۔ دونوں موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار بے قابو کار نے انہیں ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں اجے کمار شدید زخمی ہوگیا جبکہ ساتھی کانسٹیبل کو معمولی زخم آئے فوری طور پر زخمی کانسٹیبل کو کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔ پولیس نے کار کی شناخت کرلی ہے۔ کار میڑچل کا ساکن 23 سالہ ابھی رام چلارہا تھا۔ پولیس اس انجینئرنگ طالب علم کو حراست میں لے لیا۔