سڑک حادثہ کیس میں 6 کروڑ معاوضہ کا حکم

   

اندور : اندور کی ایک سیشن کورٹ نے رولنگ دی کہ انشورنس کمپنی کو چاہئیے کہ 6.14کروڑ روپئے کا معاوضہ اُس شخص کی فیملی کو ادا کریں جو سڑک حادثہ میں اپنی جان گنوا بیٹھا ۔ کوثر علی ساکن اندور /4 اپریل 2019 ء کو جبل پور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگئے تھے ۔ انہوں نے اپنا انشورنس کرایا ہوا تھا ۔