سڑک حادثے میں ٹائیگر ووڈس زخمی

   

واشنگٹن امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں مشہور گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس کے پیر میں شدید چوٹ لگی ہے ۔لاس اینجلس کاؤنٹی فائرمحکمہ کے سربراہ ڈیرل اوسبی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ووڈس کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہوش میں ہیں۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اوسبی نے واضح کیا کہ ووڈس کو لگی چوٹ زیادہ مہلک نہیں ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ووڈس خود گاڑی چلا رہے تھے ۔ ان کی کار کی رفتار بہت زیادہ تھی اس دوران ان کی کا ر درخت سے ٹکرانے کے بعد کئی مرتبہ الٹ گئی۔ اس حادثے میں انہیں بہت سی چوٹیں لگی ہیں۔