سڑک پر بم دھماکہ، دس افراد ہلاک

   

کابل ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی افغانستان میں سڑک پر ہوئے ایک بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 4 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکہ غزنی صوبہ کے جگہاتو میں رونما ہوا جس میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی ترجمان ماروا امینی نے یہ بات بتائی۔ دھماکہ کے وقت تمام مہلوکین ایک منی ویان میں وہاں سے گزر رہے تھے کہ دھماکہ کی زد میں آ گئے۔ اب تک کسی فرد یا تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن امینی کا کہنا ہیکہ دھماکہ طالبان نے کیا ہوگا جو اس علاقہ کے بیشتر حصوں پر قابض ہے۔