ویلور:تمل ناڈو کے ویلور میں ایک درندہ صفت شوہر نے مصروف سڑک پر اپنی بیوی پر متعدد بار چاقو سے وار کیاجس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئی اور موقع واردات پر ہی دم توڑ گئی۔ یہ واقعہ قریب ہی نصب سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔سڑک پر گزرنے والے لوگ اس ظلم کو دیکھ رہے تھے لیکن کسی نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کی شناخت کر کے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش جاری ہے۔