حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : رچہ کنڈہ پولیس کمشنر جی سدھیر بابو نے عبداللہ پور میٹ میں سڑک پر گھوم رہی خاتون کو دیکھ کر تفصیلات حاصل کرنے اپل پولیس کو ہدایت دی ۔ پولیس نے تفصیلات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ خاتون کا نام پدما ہے اور وہ فی الحال بے گھر ہے ۔ جس کے بعد خاتون کو عبداللہ پور میٹ کے آلیٹی شرم منتقل کیا گیا ۔ یہ بھی پتہ چلا کہ اس سے قبل پدما کو آلیٹی آشرم منتقل کرنے پر وہ اپنی مرضی سے آشرم چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ خاتون انگریزی سے واقف ہے اور تعلیم یافتہ نظر آتی ہے ۔ سی پی نے X پر لکھا کہ معاشرے میں سب سے کمزور لوگوں کی حفاظت اور ان کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے اور قانون بھی کمزور اور بے سہارا افراد کی مدد کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ سی پی کی ہدایت پر اسے دوبارہ آلیٹی آشرم منتقل کردیا گیا ۔۔ ش