سکریٹری دفاع اجے کمارکوروناسے متاثر

,

   

نئی دہلی4جون (سیاست ڈاٹ کام) دفاع سکریٹری اجے کمارکورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر پائے گئے ہیں اور انفیکشن کی تصدیق کے بعد سے وہ‘ہوم آئسولیشن‘میں ہیں۔وزارت دفاع نے اگرچہ اس سلسلے میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منگل کو کمار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ جانچ رپورٹ نگیٹو آنے تک گھر پر ہی رہیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر کمار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ساؤتھ بلاک واقع وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے کم از کم 35 افسران کو‘ہوم آئسولیشن’میں بھیج دیا گیا ہے ۔ ساؤتھ بلاک کی پہلی منزل سینٹائز بھی کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کمار کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بدھ کو دفتر میں نہیں آئے ۔