سکم میں بادل پھٹنے کے بعد 23سپاہی لاپتہ

,

   

مذکورہ ترجمان نے کہاکہ بادل پھٹنے سے لاچین وادی میں تیستا ندی میں تازہ سیلاب آیا۔
گانگتوک۔ڈیفنس کے ایک ترجمان نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز سکم کے لاہونک ندی پر اچانک بادل پھٹنے کے بعد سے کم ازکم 23سپاہی لاپتہ ہیں۔

مذکورہ ترجمان نے کہاکہ بادل پھٹنے سے لاچین وادی میں تیستا ندی میں تازہ سیلاب آیا۔وادی سے متصل بعض آرمی تنصیبات پر اثر پڑا ہے اور تفصیلات کی تصدیق کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مذکورہ آرمی کے پی آر او نے کہاکہ چونگتھانگ ڈیم سے پانی کا اخراج نے اچانک پانی کی سطح میں 15-20فٹ اونچائی سے بھاؤ کا سبب بنا ہے۔

اچانک پانی کی سطح میں اضافہ کا سنگتم کے قریب بردانگ میں کھڑی فوجی گاڑیو ں پر اثر پڑا ہے۔ 23اہلکاروں کے لاپتہ ہونے او رکچھ گاڑیوں کے کیچڑ میں دب جانے کی اطلاعات ہیں۔ تلاشی کاکام جاری ہے“۔مزید تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے۔