سکم میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین8 سپاہی ہلاک ، 14 دیگر کی تلاش جاری

,

   

گینگٹوک : شمال مشرقی ریاست سکم میں اچانک پیش آئے سیلاب کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے ۔ یہ سیلاب تیستابیاریجس کے علاقوں سے پانی کے اخراج کا نتیجہ ہے ۔ اس سیلاب کے نتیجہ میں دھماکو مادے سے لدے گاڑیاں بہہ گئے اور اسلحہ و گولا بارود ادھر اُدھر ہوگیا ۔ گذشتہ روز گولہ بارود سے دھماکے بھی ہوئے ۔ دریں اثناء 8 فوجی اس سیلاب میں اپنی جانے گنوا چکے ہیں جب کہ مزید 14 لاپتہ ہیں ۔ ہفتہ کو آرمی نے کہا کہ ان کی تلاش جاری ہے ۔ یہ جوان ایل اے سی کے پاس خدمات انجام دے رہے تھے ۔ مجموعی طور پر 23 جوان لاپتہ ہوئے ۔ ان میں سے ایک کو بچالیا گیا جب کہ 8 سپاہیوں کی نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ان سپاہیوں کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ۔