سکھبیر سنگھ کو ’تنکھیا‘ قرار دیا گیا

   

امرتسر: سری اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی رگھبیر سنگھ نے جمعہ کو شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر اور پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل پر 2007-17کے دوران اکالی دل اور اس کی حکومت کی طرف سے کی گئی غلطیوں کا الزام لگایا۔ انہوں نے انہیں ’تنکھیا‘ (مذہبی بدسلوکی کا مجرم) قرار دیا اور ایس اے ڈی۔بی جے پی کے دور حکومت میں ان کے کابینہ کے سکھ اراکین کو بھی طلب کیا۔ اکال تخت صاحب پر سنائے گئے فیصلے میں جتھیدار سنگھ نے کہا ہے کہ جب تک سکھبیر بادل 2007سے 2017تک سابق اکالی حکومت کے دوران کی گئی غلطیوں اور جرائم کے لئے اکال تخت صاحب پر خود کو سکھ کے طور پر پیش کر کے سکھ پنتھ سے کھلے عام معافی نہیں مانگتے تب تک وہ ’تنکھیا‘قرار پائیں گے ۔