سکھ برادری کا وزیر خارجہ ہند کی امریکہ آمد پر شدید احتجاج

   

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ اور ہندوستانی سفارتخانہ کے باہر خالصتان حامیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور وزیر خارجہ ہند کی آمد پر نعرے بازی کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکھ برادری کے رہنماں نے وزیر خارجہ ہند ایس جے شنکر کی واشنگٹن آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت ہندکے خلاف نعرے لگائے۔واشنگٹن میں کئے گئے احتجاج میں مظاہرین نے ہندوستانی پرچم پر تلواروں سے حملہ کر کے شدید غصہ کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ ایس جے شنکر ہندوستان میں سکھوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ہندعالمی سطح پر سکھوں کے قتل کی حمایت کر رہا ہے۔