سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر ہریانہ پولیس نے اب تک مونو مانیسر کی تحویل حاصل نہیں کرسکی

,

   

اجمیر کی ہائی سکیورٹی جیل میں فی الحال مونو بند ہے
گروگرام۔ راجستھان سے گروگرام مونو مانیسر کو لانے کے لئے راجستھان پولیس میں سکیورٹی کی کمی کے سبب ہریانہ پولیس اب تک ضلع نوح میں پیش ائے31جولائی کے تشدد کے کلیدی ملزم کی تحویل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

اجمیر کی ہائی سکیورٹی جیل میں فی الحال مونو بند ہے۔ اورراجستھان کو سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیاہے۔ہریانہ پولیس نے پٹوڈی پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف درج ایک اقدام قتل کے معاملے میں مونو کا ریمانڈ مانگا تھا اور اس کو منگل کے روز پٹوڈی کورٹ میں پیش کیاجانا تھا۔

راجستھان پولیس نے پیر کے روز پٹوڈی عدالت کوبتایاکہ مونو کو اجمیر سے گروگرام تک ہائی سیفٹی منتقلی کی ضرورت تھی او را س کے پاس اتنے تعداد میں سکیورٹی جوان نہیں تھی جو اسکو پہنچاسکیں۔

گروگرام پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ وہ اب ایک نئی درخواست پیش کریں گے اورراجستھان پولیس کو اس کے عملے اورمحافظوں کو پٹوڈی عدالت میں لے جانے کی پیشکش کی ہے۔