سہانا خان کی ووگ انڈیا میگزین کی تصویر بحث کا موضوع

   

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان پچھلے کافی دنوں سے اپنی تصویروں کو لے کر سرخیوں میں ہے سوشل میڈیا پر سہانا کی نئی تصویر سامنے آئی ہے۔ اسے دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ’’او مائی گاڈ‘‘ بتاتے چلیں کہ گوری خان نے انسٹا گرام پر سہانا کی فوٹو شیر کی ہے جس میں وہ ’’ووگ انڈیا‘‘ کے کوریج پر نظر آرہی ہیں دراصل سہانا نے ’’ووگ انڈیا‘‘ کے لئے فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ گوری کے اس فوٹو کو شیر کرتے ہی یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے سبھی سہانا کے اس گلیمرس انداز کو دیکھ کر ان کے فین ہو رہے ہیں۔ سہانا اس فوٹو میں بہت خوبصورت لگ رہ ہیں۔ ان کی اس تصویر کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اگر وہ بالی ووڈ میں آئیں گی تو کئی ایکٹریس کو ٹکردے سکتی ہیں۔ اپنی لاڈلی کے لئے شاہ رخ نے لکھی یہ بات ’’شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر پر بیٹی سہانا خان کے کوروالی میگزین کو ہاتھ میں لئے ایک فوٹو شیر کی ہے۔ اسے لے کر انہوں نے لکھا اسے آج ایک بار پھر اپنے ہاتھوں میں اٹھارہا ہوں ’’ووگ‘‘ تمہارا شکریہ۔