حیدرآباد ۔ 17 فبروری (پریس نوٹ) ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ باغ عامہ میں انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سہ روزہ کتب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں اردو ادب کی مایہ ناز ہستیوں کی تخلیقات نمائش و فروخت کیلئے رکھی جائیں گی۔ 18، 19 اور 20 فبروری تک جاری رہنے والے اس کتب میلہ کا افتتاح 18 فبروری اتوار کو صبح 11 بجے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں میں عمل میں آئے گا۔ افتتاحی تقریب کی سرپرستی پروفیسر اشرف رفیع صدر انسٹیٹیوٹ کریں گی جبکہ جناب غلام یزدانی، پروفیسر ایس اے شکور، جناب عزیز احمد، جناب سردار سجن سنگھ اور جناب خواجہ معزالدین تقریب کے نگران ہوں گے۔ ڈاکٹر جاوید کمال ڈائرکٹر ؍ سکریٹری انسٹیٹیوٹ کتب میلہ اور تقریب کے کنوینر ہوں گے۔ محبوب خاں اصغر اور لطیف الدین لطیف معاونت کریں گے۔