سیاست اور ملت فنڈ سے آج رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

   

ریڈ روز فنکشن ہال میں مقرر ، جناب عامر علی خاں صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے لیے سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام 150 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام بروز اتوار 14 جون کو صبح 10 تا 4 بجے شام ریڈ روز فنکشن ہال نزد حج ہاوز نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ والدین اور سرپرست وقت مقررہ پر پہنچ کر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا اور دو عدد فوٹوز کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے 1000 روپئے ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ جس کی میعاد ایک سال تک رہے گی ۔ اس کارڈ سے والدین دفتر روزنامہ سیاست عابڈس کے احاطہ میں موجود ملت فنڈ کے دفتر پہنچ کر اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے لیے رشتہ تلاش کرسکتے ہیں ۔ پروگرام میں ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ کے ساتھ گریجویشن ، پوسٹ گریجویشن ، ٹکنیکل ، حافظ و عالم ، ایم بی بی ایس ، ایم ایس ، بی اے ، بی کام ، بی ایس سی اور دیگر تعلیم ، عقد ثانی اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے رشتے دستیاب رہیں گے ۔ اس پروگرام میں بھی والدین اور سرپرستوں کے لیے مختلف کاونٹرس بنائے جارہے ہیں وہیں تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے والدین کو والینٹرس کا تعاون حاصل رہے گا ۔ والدین کے لیے کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کی فراہمی کے لیے کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا ۔ پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی رہے گی ۔ پروگرام کو دونوں شہروں ، تلنگانہ کے اضلاع ، ملک کی تمام ریاستوں اور بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آفریقہ ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، دوحہ قطر ، دوبئی ، ابوظہبی کے ساتھ دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کو رشتوں کے ضمن میں ویب سائٹ وار فون کے ذریعہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات جناب سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون نمبرات 7207244144 ۔ 7207524803 ۔ 9848004353 پر ربط کریں ۔۔