سیاست اور ملت فنڈ سے رشتوں کا آج دو بہ دو پروگرام

   

ایس اے ایمپرئل گارڈن ٹولی چوکی میں مقرر ، لڑکیوں اور لڑکوں کے سینکڑوں رشتے

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام رشتوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 15 جنوری کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی منعقد ہوگا ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس پروگرام میں والدین ایک دوسرے سے تعارف اور ایک دوسرے سے مشاورت کرسکیں گے ۔ والدین کو لڑکا ہو یا لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور ساتھ رکھنا ہوگا ۔ جو والدین رجسٹریشن کروائے ہیں ان کے لیے ایک سال تک رجسٹریشن کارڈ سے وہ رشتے تلاش کرسکتے ہیں اور جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کروایا ہے انہیں چاہئے کہ وہ 500 روپئے ادا کر کے رجسٹریشن کروائیں ۔ پروگرام حسب سابق پروگراموں کی طرح ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، عالم و فاضل ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ کے ساتھ ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، یونانی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس اور دوسرے فنی اور غیر فنی رشتے دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی کے لیے کاونٹر رہے گا ۔ اس پروگرام میں کمپیوٹر کی مدد سے لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کو بھی متعارف کروایا جائے گا جو والدین آن لائن رجسٹریشن کے خواہاں ہیں انہیں پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔ جس کے لیے علحدہ کاونٹر رہے گا ۔ ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ساتھ ملک کی بیرونی ریاستوں اور بیرونی ممالک کینڈا ، امریکہ ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، خلیجی ممالک اور دیگر ممالک جہاں حیدرآبادی مقیم ہیں یہ پروگرام ان میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے اس لیے والدین بھی روزانہ دفتر سیاست ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پہنچ کر رشتوں کے لیے رجسٹریشن کروا رہے ہیں اور صبح 11 تا 4 بجے شام وہاں موجود سہولت کے والدین رشتے دیکھ سکتے ہیں ۔ اس پروگرام کو یو ٹیوب ، فیس بک ، انسٹاگرام اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ والدین و سرپرست جو اس پروگرم میں شریک ہورہے ہیں انہیں اپنے ہمراہ ماسک اور سنیٹائیزر رکھنا چاہئے اور والدین سے مشاورت کرنے کے لیے لڑکا ہو یا لڑکی فوٹوز اور زائید بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرم سے فون نمبرات 9391160364 ۔ 7207524803 ۔ 7207244144 پر ربط کریں ۔۔