سیاست ایجوکیشن فئیر کا افتتاح ۔ اعلی تعلیم کیلئے طلبا کی رہنمائی کیلئے منفرد پہل

,

   

مختلف کورسیس کیلئے ایک ہی چھت تلے رہنمائی کا نادر موقع ۔ طلبا و اولیائے طلبا میں جوش و خروش ۔ منگل تک استفادہ کی سہولت

حیدرآباد۔ تعلیم یافتہ معاشرہ ملک اور ملت دونوں کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔مذہب اسلام میںتعلیم کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔علم حاصل کرنے اگر چین تک جانا پڑے تو گریز نہ کرنے کا حکم آقا دوجہاں ؐ نے ہمیںدیاہے۔ ادارہ سیاست نے مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے درکار اصلاحات کو روبعمل لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اسی کوشش کی ایک جھلک اتوار کو احاطہ سیاست کے محبو ب حسین جگر حال میں منعقدہ سہ روزہ تعلیمی میلہ ’’ سیاست ایجوکیشن فیئر‘‘کی شکل میںنظر آئی ہے۔ ادارہ سیاست اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ایک چھت کے نیچے مختلف تعلیمی اداروں کو اکٹھا کرنے اور اسٹوڈنٹس کو سہولت فراہم کرنے کی یہ منفر د پہل کی ہے۔اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے میڈیسن ‘ انجینئرنگ‘ فارمسی ‘ ایم بی اے ‘ ایم سی اے ‘ بی بی اے اور دیگر کورسس میںداخلوں کے خواہش مند طلبہ اور طالبات اس تعلیمی میلہ سے استفادہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس تعلیمی میلہ میں 15سے زائد تعلیمی اداروں کے اسٹال نصب کئے گئے ہیں جو یکم نومبر تک3نومبر صبح 10تاشام 5بجے جاری رہیں گے۔ مختلف شعبہ حیات کے تعلیمی اداروں پر مشتمل اسٹالس میں مذکورہ کالجوں اور تعلیمی اداروں میں داخلوں کے متعلق تفصیلات سے طلبہ اور اولیا طلبہ کو واقف کروانے اوررہنمائی کرنے کا یہاں پر کاکام کیاجارہا ہے۔اس میلہ کا افتتاح ظہیر الدین علی خان کے ہاتھوں عمل میں آیا اور اس موقع پر ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی عبدالطیف ‘ محمد عبدالمعظم ‘محمد ارشاد علی اسٹنٹ پروفیسر لارڈس انسٹیٹیوٹ ‘ کیریر کونسلر ایم اے حمید اور دیگر بھی موجو د تھے۔اس تعلیمی میلہ کے اسپانسر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ہیںجبکہ لارڈس انسٹیٹیٹوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی اسوسیٹ اسپانسر ہیں۔مذکورہ تعلیمی میلہ میںانوارالعلوم کالج فارمسی ‘ اوانتی ایجوکیشن سوسائٹی‘ فارٹوین اسکول اف بزنس ‘ گیتم یونیورسٹی‘ ائی سی بی ایم‘ ایس بی ای ‘ لارڈس انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی‘ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی‘ نواب شاہ عالم خان کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی‘ شادان ویمنس کالج اف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی‘سیوسیوانی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ’ وسواوسوانی انسٹیٹیوٹ آف سسٹمس اینڈ مینجمنٹ‘ ڈاکٹر وی آر کے کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی‘ انسٹیٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزس ‘ ایم آر ایم ایجوکیشنل انسٹیٹیویشن ‘ نیو نوبال کالج اینڈ ایس جے کنسلٹنسی نے اسٹالس قائم کئے ہیں جہاں طلبہ او راولیا طلبہ کی مختلف تعلیمی شعبہ حیات میں داخلوں کے متعلق رہنمائی کا کام کیاجارہا ہے ۔ معلومات کی کمی اور دیگر سہولتوں کے فقدان کی وجہہ سے اولیا طلبہ کو اپنے بچوں کے کالجوں میںداخلوں کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اسی کے پیش نظر ادارہ سیاست او رایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اشتراک سے یہ پہل کی گئی ہے۔ مذکورہ تعلیمی میلہ کے افتتاح سے قبل محبو ب حسین جگر حال طلبہ اور اولیا ء طلبہ کی کثیرتعداد سے کھچاکھچ بھر گیاتھا۔تعلیمی میلہ پیر 2نومبر اور منگل 3نومبر صبح 10تا شام 5بجے تک جاری رہے گا۔ خواہش مند طلبہ اس سے استفادہ اٹھاسکتے ہیںجہاں پر ممتا ز ماہر تعلیم کیر یر کونسلر عبدالحمید صبح تا شام طلبہ کی کونسلنگ بھی کررہے ہیں۔

سیاست ایجوکیشن فیئر کی جھلکیاں
٭ سیاست ایجوکیشن فیئر کے آغاز سے قبل ہی ہال کھچاکھچ بھر چکا تھا۔
٭ دو ہزار سے زائد طلبہ و راولیاء طلبہ نے شرکت کی ۔
٭ داخلوں او رمعلومات کیلئے موثر ذریعہ ثابت ہوا ۔
٭ نامور کیریر کونسلر سیاست ایم اے حمید کی شخصی کونسلنگ کاسلسلہ صبح تاشام جاری رہا
٭ آئی اے ایس کی تیاری پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سمینارکا انعقاد ۔
٭ سیول سروس ( پلمینری) امتحان میںکامیاب امیدواروں کے خیالات کا اظہار۔
٭ بروز پیر اور کل منگل 3نومبر تک ایجوکیشن فیر جاری رہے گا۔