سیاست ایس ایس سی انگلش میڈیم کوسچن بنک کا آج اجراء

   

حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) سیاست ایس ایس سی انگلش میڈیم کوسچن بنک ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر احمد بشیر الدین فاروقی کے زیر نگرانی ماہرین نے تیار کیا ہے جس کی رسم اجرائی جمعرات 9 جنوری کو 4:30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ ’سیاست‘ عابڈس میں مقرر ہے۔ مہمان خصوصی جسٹس ای اسمعیل اور وینو گوپال ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ ہوں گے۔ اعزازی مہمانان میں فضل الدین خرم ، محمود ساجد، انجینئر سید حیدر علی، وقار خالد، خواجہ علی شعیب ہوں گے۔ ایم ے حمید نے طلبہ ، سرپرستوں ، اسکول انتظامیہ سے مع بونافائیڈ وقت پر شریک ہوکر کتب مفت حاصل کرنے کی خواہش کی ہے۔