سیاست شاپنگ دھوم بمپر ڈرا تقریب کا انعقاد

,

   

پہلا انعام ماروتی، دوسرا انعام بائیک اور تیسرا انعام ہیرو مائسٹرو ایج پانے والے خوش نصیبوںکا اعلان

حیدرآباد ۔ 27 جنوری (سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم بمپر ڈرا تقریب کا انعقاد آج احاطہ سیاست میں عمل میں آیا۔ سیاست شاپنگ دھوم کے 12 ویں سیزن کے اختتام کے موقع پر تین بمپر ڈرا انعاموں کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے پہلے انعام کے خوش نصیب کا قرعہ نکالا اور اعلان کیا جنہیں ماروتی سوزوکی ایس پریسو (Maruti Suzuki Spresso) گاڑی حاصل ہوگی جبکہ دوسرے نمبر ڈرا کا قرعہ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے نکالا جنہیں ہیرو گلیمر بائیک (Hero Glamour) حاصل ہوگی جبکہ تیسرا بمپر ڈرا مسٹر وکاس کمار اگروال سورج بھان جیمس اینڈ جیویلرس کے منیجنگ ڈائرکٹر نے نکالا جنہیں ہیرو مائسٹرو ایج (Hero Maestro Edge) گاڑی حاصل ہوگی۔ سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا تقریب کا عظیم الشان پیمانے پر 18 جنوری کو انعقاد عمل میں لایا جارہا تھا تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کے سبب شاپنگ دھوم کے منتظمین نے پروگرام کو ملتوی کردیا تھا اور آج اس تقریب کا روزنامہ سیاست کے احاطہ میں 11 بجے انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پہلا بمپرڈرا ماروتی سوزوکی ایس پریسو ٹوکن نمبر (275463) ریمنڈ (دلسکھ نگر) کے کسٹمر کو نکلا۔ دوسرا بمپر ڈرا ہیرو گلیمر ٹوکن نمبر (934895) کشش کے کسٹمر کو نکلا اور تیسرا بمپر ڈرا ہیرو مائسٹرو ایڈج ٹوکن نمبر (949131) سبحان بیکری کے گاہکوں کو حاصل ہوا ہے۔ تمام انعام یافتگان اپنے انعامات کیلئے دفتر روزنامہ سیاست سے اندرون دفتر اوقات صبح 11 تا شام 5 بجے تک ربط کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 7799747868 پر ربط کریں۔