سیاست شاپنگ دھوم2018ء کے دوسرے مِنی ڈراکی قرعہ اندازی

,

   

12خصوصی اور 61ترغیبی پر کشش انعامات ‘ خریداری کیجئے اور انعامات پائیے

حیدرآباد۔ 17 جنوری، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2018ء کے دوسرے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوئی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب میر شجاعت علی جنرل مینجر روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اسکے علاوہ حبیب عبدالقادر (بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس) سید جلیس (زونی فیملی شاپنگ مال)حسن علی خاں (الحمد اللہ ٹراویلس)وینو (جاجو ساریز)سید امجد(ہاردک الائیٹ)سمیرہ (کشش )عمراہ (پولکی) نعمان (فرحت فوڈ سنٹر) عبدا لماجد (نورانی لباس) نے بھی قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2018ء کے دوسرے مِنی ڈرا میں LEDٹیلیویزن ‘ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون ‘ مکسر گرائینڈر‘ ایر کولر‘ کافی میکر، آئیرن ‘منی ہوم تھیٹر ‘ سانڈویچ ٹوسٹر‘ گیزر اور واٹر پیوریفائر کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس دوسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق شابیز‘ بسم اللہ ٹراویلس‘ جاجو ساریز ‘ کشش‘ جاجو شی اینڈ کڈس‘ لپاکشی فرنیچرس‘ فیوچرز الیکٹرانکس اور K – 3000 و دیگر شورومس کے کسٹمرس سے ہے ۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 61ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ دوسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 9پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ2018
www.siasat.com/ siasatshoppingdhoom
پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم کا تیسرا منی ڈرا 29جنوری بروزمنگل روزنامہ سیاست کے دفتر پر شام 5بجے منعقد ہوگا ‘ شرکت کی عام اجازت رہیگی۔