سیاست میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں : ہربھجن سنگھ

   

جالندھر۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے کرکٹ کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے اتوار کی صبح یہاں ووٹ ڈالا۔ہندوستان کے اسپنر نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔ وٹنگ کے بعد انہوں نے میڈیا کو واضح کیا کہ سیاست میں آنے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کافی تجربہ کار لوگ ہیں، اس لئے ان کا سیاست میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل یہ کہا جارہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 38 سالہ ہربھجن سنگھ سے امرتسر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لئے رابطہ کیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے ہندستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آج صبح گڑھا علاقے کے ایک بوتھ پر ووٹ دیا۔اسپنر نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ملک کی طاقت ہوتے ہیں انہیں اپنے ووٹ کا حق استعمال ضرور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت ترقی کی ضرورت ہے ۔ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کر ایک اچھی حکومت لائیں جو ریاست میں بچوں کے لئے تعلیم اور کھیل کے علاقے کی بہتری کے لئے کام کرے ۔ہربھجن نے کہا کہ جالندھر اور ملک میں ٹیلنٹ کی نہیں بلکہ انفراسٹرکچر کی بھی کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں داخل ہونے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بہت سارے تجربہ کار لوگ ہیں لہذا میرے پاس سیاست میں آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بحث تھی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 38 سال کے کرکٹر سے امرتسر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لئے رابطہ کیا تھا۔