سیاست و ملت فنڈ کا اتوار کو دو بہ دو پروگرام

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام 125 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 12 فروری 10 بجے دن تا 4 بجے شام ، این ایس پیالیس فنکشن ہال روبرو مسجد لال باغ ، زندہ طلسمات روڈ ، عنبر پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی مولانا مفتی سعادت حسین ، محمد عارف حسین ، محمد عابد حسین ، محمد اکبر حسین مالکان این ایس فنکشن پیالیس شرکت کریں گے ۔ جب کہ سید تاج الدین صدر LOBA ، محمد جہانگیر سکریٹری لوبا ( کنوینر ) ، محمد عثمان آرگنائزنگ سکریٹری لوبا اور دوسرے بھی شرکت کریں گے ۔ والدین اور سرپرستوں کو چاہئے کہ وہ لڑکا ہو یا لڑکی کے ایک سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور رکھیں ۔ تاکہ اس کے ذریعہ رشتہ کے لیے بات چیت کی جاسکے ۔ والدین کو چاہئے کہ حسب سابق پروگراموں کی طرح اس پروگرام میں بھی رجسٹریشن فیس رکھی گئی ہے ۔ اس لیے بائیو ڈاٹا اور فوٹو کے ساتھ رجسٹریشن کے وقت 500 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ اس رجسٹریشن کارڈ کے ذریعہ والدین دفتر روزنامہ سیاست ، عابڈز پر موجود سہولت جو 11 بجے دن تا 4 بجے شام رہے گی اس سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں حسب سابق کی طرح گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی ڈی ایس ، فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس ، عقد ثانی و تاخیر سے شادی ، معذور لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے لیے بھی کاونٹرس رہیں گے ۔ جو والدین گھر بیٹھے رشتے دیکھنا چاہتے ہوں ان کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے جس کے لیے فنکشن ہال میں علحدہ کاونٹر رہے گا ۔ ریاست تلنگانہ ، آندھرا پردیش کے ساتھ ملک کی دیگر تمام ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک کے ساتھ دیگر ممالک میں جہاں حیدرآبادی حضرات رہتے ہیں اور وہ لوگ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتوں کے لیے بے چین ہیں وہ بھی یہاں حیدرآباد میں موجود اپنے رشتے داروں کو بھیج کر رجسٹریشن کے ساتھ والدین سے ملاقات اور بات چیت کرواسکتے ہیں اور یو ٹیوب ، فیس بک ، انسٹاگرام و دیگر ذرائع کے ذریعہ راست پروگرام کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ والدین کو چاہئے کہ بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کے ساتھ سنیٹائزر و ماسک ضرور رکھیں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے 9848004353 ۔ 9391160364 پر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔۔