سیاسی جماعتوں کے دفاتر کی سیکوریٹی میں اضافہ

   

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخاب کیلئے ہورہی رائے شماری کے مابین آج سبھی اہم اپوزیشن جماعتوں کے دفاتر کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ریاستی پولیس ہیڈ کوارٹر کی ہدایت پر انتخابی نتائج سے قبل بطور احتیاط یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ اہم اپوزیشن آرجے ڈی ، بی جے پی اور جے ڈی یو دفاتر کے نزدیک سیکوریٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔اسی طرح دار الحکومت کے اہم چوراہوں پر بھی پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ووٹوںکی گنتی کی وجہ سے پولیس اور انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے۔