سیاسی خلاء بازی؟ شرد پوار نے مہارشٹرا چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کو رات کے کھانے پر کیامدعو

,

   

جولائی2023میں این سی پی کو عمودی تقسیم کا سامنا کرنے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے جس میں چیف منسٹر اوردونوں نائب چیف منسٹران شریک ہیں۔


پونا۔ بظاہر سیاسی خلاء بازی کے ایس سی پی۔ ایس پی صدر شرد پوار نے مہارشٹرا کے چیف منسٹر یکناتھ شنڈے اور دونوں ڈپٹی چیف منسٹران دیویندر فنڈناویس اور اجیت پوار کو ہفتہ کی رات عشائیہ پر پونا بارہ متی میں اپنا گھر مدعو کیاہے۔ لوک سبھا انتخابات کے سے قبل نامو روزگار میلہ جس میں ہزاروں بے روز گار لوگوں کو ملازمت دی جائیگی کے لئے شرد پوار کے مضبوط گڑ بارمتی میں یہ تینوں کا دور ہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے شردپوار کوان کے مقام کے عقب میں واقعہ باوقار ادارے جسکو سینئر پوار نے قیام کیاہے اور وہی اس کے صدر بھی ہیں ویدیا پرتشتھان میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرد پوار کومدعو نہیں کیاگیاہے۔

تاہم ان کی بیٹی این سی پی ایس کی کارگذار صدر اور ایم پی سوپریا سولے اور دگیر دو اراکین پارلیمنٹ وندانا چندن اور ڈاکٹر انمول کولہا کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے دیگر قائدین کے نام مدعوین کی فہرست میں شامل ہیں۔جولائی2023میں این سی پی کو عمودی تقسیم کا سامنا کرنے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے جس میں چیف منسٹر اوردونوں نائب چیف منسٹران شریک ہیں۔

اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ شنڈے او رفنڈناویس اجیت نے شرد پوار کے عشائیہ کی دعوت کو قبول کیاہے جو پہلے سے ہی برسراقتدار مہایوتی دور حکومت کے لئے شرمندگی پیدا کرنے والے ماحول ہے۔

جمعرات کے روز میڈیا سے بات کرے ہوئے سوپریا سولے نے ایک افسوس ناک انداز میں کہاکہ وہ اور ان کے ساتھی چوہان کو مدعو کیاگیا ہے مگر ان کے والد شرد پوار کا نام مدعوین میں شامل نہیں ہے‘ حالانکہ وہ اس ادارے کے جہاں پر یہ بڑی تقریب منعقد کی جارہی ہے اس کے سربراہان میں ہیں۔

ایک او رپوار کے وفاد ار رکن رکن اسمبلی روہیت آر پوار اور سولے کے بھانجے سرکاری تقریب میں شرد پوار کو مدعو نہیں کرنے اور پروٹوکال پر عمل نہیں کرنے کے لئے حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

روہت آر پوار نے کہاکہ ”حکومت پیسے خرچ کررہے اور ملازمتوں کے نام پر نوجوانوں کے ساتھ وعدے کررہی ہے مگر انہیں کچھ نہیں ملے گا“۔

این سی پی قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر جتیندر اہواد نے بھی اس پیش رفت پر اس کو ”ضروری نہیں خاص طور پر جب شرد پوار جیسے قومی سطح کے قابل احترام لیڈر کے آبائی شہر میں منعقد کیاجارہا ہے“ قراردیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیاہے۔

پارٹی کے قومی ترجمان کلائیڈ کرسٹو نے کہاکہ اس سے حکومت کی چھوٹی ذہنیت او رشرد پوار جیسے قومی قدآور اور ہوشیار سیاسی رہنما کی موجودگی میں ”ان کے عدم تحفظ“ کا پتہ چلتا ہے۔

شرد پوار نے یہ ادارہ ودیا پرتشتھان 1972میں قائم کیا اور وہ اس کے موجودہ صدر ہیں وہیں ان کے پوترے یوگیندر ایس پوار‘ سوپریا سولے‘ اجیت پوار اوران کی بیوی سنترا ے پوار او ردیگر کمیٹی ممبرس ہیں۔