سرینگر ۔ 17 ستمبر (ایجنسیز) نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کے سیب کی صنعت کو جو بحران درپیش ہے ، وہ خدا کا غضب ہے۔ یہ اس لئے کہ ہم نماز ادا نہیں کررہے ہیں۔ اس طرح کی مصیبتیں ہمیں غفلت کی نیند سے جگانے اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہونے کیلئے ہوتی ہیں۔ وہ گزشتہ تین ہفتوں سے سرینگر۔ جموں ہائی وے بند رہنے کے تعلق سے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُدھم پور میں 60 میٹر کی سرنگ کے انہدام سے سیبوں سے لدے ہزارہا ٹرک پھنس گئے ہیں۔ ریاست کے سابق چیف منسٹر نے ’سبوتاج‘ کی باتوں کو بکواس قرار دیا اور اپنی پارٹی کے نظم ونسق پر تنقیدوں کو بھی مسترد کردیا۔