سیتاپور جیل میں بند ایس پی لیڈر اعظم خان سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

   

رامپور سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان و سینیئر رہنما اعظم خان سے پیر کو پوچھ گچھ کرنے کے لئے ای ڈی کے افسران سیتا پور ضلع جیل پہنچے۔ موصول اطلاع کے مطابق ای ڈی کے افسران کے پہنچنے سے قبل رکن پارلیمان کی بیوی تزئین فاطمہ ان سے ملنے ضلع جیل پہنچی تھیں۔ ای ڈی کے دستک دینے کے بعد تزئین فاطمہ وہاں سے رخصت ہوگئیں حالانکہ ای ڈی کے افسران کے پہنچنے کے بعد جیل میں کچھ ہلچل نظر آئی۔ای ڈی افسران اعظم سے پوچھ گچھ کررہے ہیں، اس ضمن میں جیل انتظامیہ ابھی کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔پرونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت درج معاملوں میں سماعت کرنے والی خصوصی عدالت سے کاروائی کی اجازت کے بعد ای ڈی دو افسر ضلع جیل میں اعظم خان سے الگ کمرے میں پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ وہاں صرف تین لوگ ہی ہیں جن کےدرمیان بات چیت ہوئی۔