سید اکبر حسین سابقہ چیرمین مائناریٹی کارپوریشن کی چیف منسٹر سے ملاقات، بی آر ایس کے قیام پر مبارکباد

   


حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (راست) سید اکبر حسین سابقہ چیرمین مائناریٹی کارپوریشن نے آج بوئن پلی ونود کمار سابقہ ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ چیف منسٹر کے سی آر سے پرگتی بھون میں ملاقات کی اور بی آر ایس پارٹی کے قیام پر مبارکباد و نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیرسگالی ملاقات میں انہوں نے ٹی آر ایس کے بی آر ایس پارٹی میں تبدیلی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس کی طرح بی آر ایس پارٹی اب سارے ہندوستان میں اپنی پالیسی اور ترقیاتی ایجنڈے کی اساس میں نہ صرف مقبول عام پارٹی ہوگی بلکہ اب ایک اہم قومی پارٹی و قومی سیاست میں اپنا مقام بنائے گی۔