سید یاسر مامون ہائی کورٹ میں ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرمقرر

   

حیدرآباد۔/2 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرس کا تقررکیا ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے جی او آر ٹی 360 جاری کیا گیا۔ حکومت نے سید یاسر مامون، ایم رامچندر ریڈی، وی جتیندر راؤ اور بی ارون کمار کو ہائی کورٹ میں ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرمقرر کیا ہے۔ یہ تقرر تین سالہ مدت کیلئے کیا گیا جس کا آغاز جائزہ حاصل کرنے کی تاریخ سے ہوگا۔ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ پبلک پراسیکوٹر کے تحت ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرخدمات انجام دیں گے۔1